ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

Fri, 09 Jun 2017 18:18:03  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن؍ریاض،8جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیردفاع جیمز نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعے پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ریاض نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیرمعمولی خدمات انجام دی ہیں۔امریکی وزیردفاع اور سعودی نائب ولی عہد کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن واستحکام اور دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد کی کوششوں کو تیز ترکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
 


Share: